علاقہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - لگاؤ، تعلق، ربط ضبط، رشتہ (خواہ دوستی، دشمنی کا ہو یا کسی اور طرح کا)۔ "اب دنیا سے تمام علاقے منقطع ہو چکے تھے۔"    ( ١٩٤٥ء، غبار خاطر، ٣٠ ) ٢ - سروکار، واسطہ، نسبت، مناسبت، باہمی رابطہ۔ "طوطی نامہ تو متعدد داستانوں اور حکایتوں کا مجموعہ ہے اسے تمثیل سے کیا علاقہ۔"    ( ١٩٨٨ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ١٢١ ) ٣ - حد، سر حد نیز حدِاختیار، دائرہ اختیار۔  یہ تیرے میرے چراغوں کی ضد جہاں سے چلی وہیں کہیں سے علاقہ ہوا کا لگتا ہے      ( ١٩٨٣ء، مہر دونیم، ١٧٣ ) ٤ - ضلع، پرگنہ، صوبہ، قلم رو، علمداری۔ "ایک ایسے علاقے میں جہاں لوگ ایک لسانی وحدت ہوں وہاں ترجمے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٢٠ ) ٥ - زمینداری، جاگیر، ریاست، جائداد۔ "مہاجن اٹھ کھڑے ہوئے اور علاقہ پر روپیہ قرض دے دیا۔"    ( ١٩٢٤ء، خونی راز، ٥ ) ٧ - ذریعۂ معاش، نوکری، ملازمت نیز عہدہ، منصب۔ "ان کے تحت میں پندرہ بیس روپیے معشاہرے کے علاقے ہیں۔"      ( ١٨٦٤ء، خطوط غالب، ٢٢٠ ) ٨ - محکمہ، سررشتہ۔ "کہیں مدرسے کے علاقے میں نوکر ہیں۔"      ( ١٨٦٤ء، خطوط غالب، ١٧٢ ) ٩ - تحویل، سپردگی (معاملے کی حاکمِ مجاز کو)۔ "عرض کیا میرا بھتیجہ چھوٹا ہے وہ میرے علاقے میں ہے اس کے مال سے مجھ کو کیا حلال ہے۔"      ( ١٨٦٠ء، فیض الکریم، ٤٣٦ ) ١٠ - [ ریاضی ]  کسی بند شکل (مثلث، مربع وغیرہ) کا اندرونہ۔ "شکل ٣ ایک مربعی علاقے کو ظاہر کرتی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، ریاضی چوتھی جماعت کے لیے، ١١٥ ) ١١ - حصہ، ٹکڑا۔ "جسم پانچ علاقوں میں منقسم ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، معیاری حیوانیات، ١٩٥:٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٦٩ء کو "آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - لگاؤ، تعلق، ربط ضبط، رشتہ (خواہ دوستی، دشمنی کا ہو یا کسی اور طرح کا)۔ "اب دنیا سے تمام علاقے منقطع ہو چکے تھے۔"    ( ١٩٤٥ء، غبار خاطر، ٣٠ ) ٢ - سروکار، واسطہ، نسبت، مناسبت، باہمی رابطہ۔ "طوطی نامہ تو متعدد داستانوں اور حکایتوں کا مجموعہ ہے اسے تمثیل سے کیا علاقہ۔"    ( ١٩٨٨ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ١٢١ ) ٤ - ضلع، پرگنہ، صوبہ، قلم رو، علمداری۔ "ایک ایسے علاقے میں جہاں لوگ ایک لسانی وحدت ہوں وہاں ترجمے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٢٠ ) ٥ - زمینداری، جاگیر، ریاست، جائداد۔ "مہاجن اٹھ کھڑے ہوئے اور علاقہ پر روپیہ قرض دے دیا۔"    ( ١٩٢٤ء، خونی راز، ٥ ) ٧ - ذریعۂ معاش، نوکری، ملازمت نیز عہدہ، منصب۔ "ان کے تحت میں پندرہ بیس روپیے معشاہرے کے علاقے ہیں۔"      ( ١٨٦٤ء، خطوط غالب، ٢٢٠ ) ٨ - محکمہ، سررشتہ۔ "کہیں مدرسے کے علاقے میں نوکر ہیں۔"      ( ١٨٦٤ء، خطوط غالب، ١٧٢ ) ٩ - تحویل، سپردگی (معاملے کی حاکمِ مجاز کو)۔ "عرض کیا میرا بھتیجہ چھوٹا ہے وہ میرے علاقے میں ہے اس کے مال سے مجھ کو کیا حلال ہے۔"      ( ١٨٦٠ء، فیض الکریم، ٤٣٦ ) ١٠ - [ ریاضی ]  کسی بند شکل (مثلث، مربع وغیرہ) کا اندرونہ۔ "شکل ٣ ایک مربعی علاقے کو ظاہر کرتی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، ریاضی چوتھی جماعت کے لیے، ١١٥ ) ١١ - حصہ، ٹکڑا۔ "جسم پانچ علاقوں میں منقسم ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، معیاری حیوانیات، ١٩٥:٢ )

اصل لفظ: علق
جنس: مذکر