علامہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - نہایت عیار و چالاک عورت، بیباک اور شوخ چشم عورت۔ "ایک علامہ بڑی قطامہ، جہاں دیدہ، عمر رسیدہ۔"      ( ١٩٠١ء، راقم دہلوی، عقد ثریا، ١٦ ) ١ - بہت جاننے والا، بڑا عالم، بہت دانا۔ "جن کو مصلح زبان یا علامہ بننے کا شوق یا دعویٰ تھا۔"      ( ١٩٧٢ء، صدرنگ (مقدمہ)، ١٠ ) ٢ - [ طنزا ]  نہایت چالاک مرد، مکار آدمی۔ (نوراللغات)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٩١ء کو "قصہ فروز شاہ" میں قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - نہایت عیار و چالاک عورت، بیباک اور شوخ چشم عورت۔ "ایک علامہ بڑی قطامہ، جہاں دیدہ، عمر رسیدہ۔"      ( ١٩٠١ء، راقم دہلوی، عقد ثریا، ١٦ ) ١ - بہت جاننے والا، بڑا عالم، بہت دانا۔ "جن کو مصلح زبان یا علامہ بننے کا شوق یا دعویٰ تھا۔"      ( ١٩٧٢ء، صدرنگ (مقدمہ)، ١٠ )

اصل لفظ: علم
جنس: مؤنث