علمیت
معنی
١ - کسی چیز یا بات کا جاننا، علم ہونا، علمی قابلیت، واقف کاری۔ "معلمانہ تسہیل کے ساتھ علمیت کے ضروری لوازم کو شروع سے آخر تک نبھائے چلے جانا الگ ایک مشکل امر تھا۔" ( ١٩٨٥ء، تفہیم اقبال، ٣٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'علمی' کے بعد 'یت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'علمیت' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٥٩ء کو "رسالہ تعلیم النفس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں