علیحدہ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - الگ، جدا، جدا گانہ۔ "اور وہ حیوانات جن کے جسمانی اعضا میں کوئی تفریق نہیں پائی جاتی اور صرف ایک خلوی جسامت کے حامل ہوتے ہیں علیحدہ عائلہ میں رکھے گئے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، بنیادی فرد حیاتیات، ٢٤٣ ) ١ - تنہائی میں۔ "اس نے آہستہ سے کہا کہ مجھے تخلیہ میں کچھ عرض کرنا ہے اور میں اٹھا اور اس کے ساتھ علیحدہ چلا گیا۔"      ( ١٩٢٥ء، تجلیات، ٨٨:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق حرف جار 'علٰی' کے ساتھ عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'مد' کے ساتھ 'ہ' بطور ضمیر متصل مذکر غائب لگا کر 'حدہ' لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٢٢ء کو "موسٰی کی توریت مقدس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں