عمارت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مکان، گھر، دوکان یا کوئی بھی تعمیر جو دیواروں اور چھتوں پر مشتمل ہو۔ "تنہا آدمی عمارت کیسے تعمیر کر سکتا ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ١٢١ ) ٢ - ساخت، تعمیر۔ "حضرت خواجہ کے کلمات قدسیہ سے یہ تھوڑی عبارت ہے کہ طریقہ خواجگان قدس . کی عمارت اس پر ہے۔"      ( ١٨٩٣ء، ترجمہ رشحات، ١٥ ) ٣ - آبادی، بستی۔ "خط استوا کے جنوب کی طرف سولہ درجے سے کچھ آگے تک عمارت کا نشان دیا ہے قریب زمین ربع مسکون کے۔"      ( ١٨٠٢ء، رسالہ کائنات جو، ٤٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث