عملاً
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - عملی طور پر، عمل کے لحاظ سے۔ "انہیں غصہ تو بہت آیا لیکن عملاً وہ کچھ نہ کر سکتے تھے۔" ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٥١٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عمل' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقۂ تمیز لگانے سے 'عملاً' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - عملی طور پر، عمل کے لحاظ سے۔ "انہیں غصہ تو بہت آیا لیکن عملاً وہ کچھ نہ کر سکتے تھے۔" ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٥١٢ )
اصل لفظ: عَمَل