عندلیب

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - ایک خوش رنگ و خوشنوا پرندہ جس کا سرسیاہ، پیٹھ خاکستری اور دم کے نیچے سرخی ہوتی ہے، بلبل۔  میری بدولت ہے گلستان میں اے باغبان یہ تمام رونق میں نغمۂ عندلیب بن کر ہزار غنچے کھلا رہا ہوں      ( ١٩٨٣ء، حصارانا، ١٥١ ) ٢ - [ تصوف ]  اس سے مراد عارف ہے جو ہمیشہ ذکر و فکر میں رہے، اور بعض عاشق کو مراد لیتے ہیں۔ (مصباح التعرف، 182)

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٧٣ء کو "دیوان عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔