عنکبوت
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - ایک ہشت پایہ جانور (حشرہ) جو باریک جالا بُن کر اپنا شکار پھانستا ہے، مکڑی۔ بس ایک ہی عنکبوت کا جال ہے کہ جس میں ہم ایشیائی اسیر ہو کر تڑپ رہے ہیں! ( ١٩٧٥ء، ن۔م۔راشد، ایران میں اجنبی، ٨٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب تحریراً ١٧٧٤ء کو "طبقات الشعراء" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث