عوام
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - عام لوگ، تمام آدمی، خلق اللہ، مخلوق، خواص کا مقابل۔ "نامزد لوگ کبھی کارکنوں یا عوام کی پروا نہیں کیا کرتے۔" ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٦١ ) ٢ - رعایا، پرجا، جہلا، بازاری آدمی۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عام' کی جمع 'عوام' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - عام لوگ، تمام آدمی، خلق اللہ، مخلوق، خواص کا مقابل۔ "نامزد لوگ کبھی کارکنوں یا عوام کی پروا نہیں کیا کرتے۔" ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٦١ )
اصل لفظ: عام
جنس: مذکر