عیاری
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - چالاکی، مکاری، فریب۔ "اس میں بہادری اور سختی پھرتی سے زیادہ خاموشی، عیاری اور شاطرین سے کام کیا جاتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ۔، ٢١١ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عیار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'عیاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً ١٦٤٩ کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - چالاکی، مکاری، فریب۔ "اس میں بہادری اور سختی پھرتی سے زیادہ خاموشی، عیاری اور شاطرین سے کام کیا جاتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ۔، ٢١١ )
اصل لفظ: عار
جنس: مؤنث