عیش
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - آرام، آسائش، خوشی، غم کا متضاد۔ "نئی بیوی کے ساتھ عیش کی زندگی بسر کرنے لگا۔ ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٢١ ) ٢ - [ تصوف ] حضورِ دائمی کو کہتے ہیں۔ (مصباح التعرف)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - آرام، آسائش، خوشی، غم کا متضاد۔ "نئی بیوی کے ساتھ عیش کی زندگی بسر کرنے لگا۔ ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٢١ )
اصل لفظ: عیش
جنس: مذکر