غائبانہ

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - ملے بغیر، دیکھے بغیر۔ "اقبال سے غائبانہ شغف مجھے اس جلوس اور ترانے سے ہوا۔"      ( ١٩٧٦ء، اقبال شخصیت اور شاعری، ١٣٩ ) ١ - پیٹھ پیچھے، عدم موجودگی میں، غیر حاضری میں۔ "غائبانہ اطلاع پاتے ہی تشریف لاتے پھر پوری دلداری کرتے۔"      ( ١٩٨٥ء، تخلیقات و نگارشات، ٣٤١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غائب' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے 'غائبانہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: غیب