غزا
قسم کلام: اسم حاصل مصدر
معنی
١ - دین کے دشمنوں کے ساتھ جنگ، کافروں اور مشرکوں سے لڑائی، جہاد۔ ہزار سلطنتیں صدقے اس مجاہد کے غزا کے واسطے جو عاقبت بدوش آیا ( ١٩٣١ء، بہارستان، ١٢٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: غزو
جنس: مؤنث