غزال

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ہرن کا بچہ، ہرن، آہو، آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے مشہور۔  اپنے دل کی وسعتوں میں ہر طرف بھٹکا پھرا بے کراں روشن سرابوں میں غزالوں کی طرح      ( ١٩٤٥ء، خواب در خواب، ٥٧ ) ٢ - [ موسیقی ]  مقام زنگولا کا دوسرا شعبہ، ایک عجمی راگ کا نام۔ "عجمی راگوں میں مقامات . غزال کی مناسب کھٹ اور دھناسری ہندی راگوں سے پائی جاتی ہے۔"      ( ١٩٦٠ء، حیاتِ امیر خسرو، ١٧٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - [ موسیقی ]  مقام زنگولا کا دوسرا شعبہ، ایک عجمی راگ کا نام۔ "عجمی راگوں میں مقامات . غزال کی مناسب کھٹ اور دھناسری ہندی راگوں سے پائی جاتی ہے۔"      ( ١٩٦٠ء، حیاتِ امیر خسرو، ١٧٦ )

اصل لفظ: غزل
جنس: مذکر