غضبناک

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - غصے میں بھرا ہوا، طیش میں آیا ہوا، بہت برھم، نہایت خفا۔ "زینو احسان اللہ کو غضب ناک ہو کر گالیاں دیتا رہا۔"      ( ١٩٥٥ء، اندھیرا اور اندھیرا، ١٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق کلمہ 'غضب' کو فارسی سے ماخوذ لاحقۂ صفت 'ناک' کے ساتھ ملانے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو ہاشمی کی "مثنوی عشقیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - غصے میں بھرا ہوا، طیش میں آیا ہوا، بہت برھم، نہایت خفا۔ "زینو احسان اللہ کو غضب ناک ہو کر گالیاں دیتا رہا۔"      ( ١٩٥٥ء، اندھیرا اور اندھیرا، ١٣ )