غفار
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - بہت معاف کرنے والا، بڑا بخشنے والا، خدائے تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔ تو سلام و خالق و متعالی و عدل و کریم تو عزیزو باری و غفار و فتاح و علیم ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: غفر