غول

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بھیڑ، مجمع، جُھنڈ، جتھا، گروہ، جمگھٹ۔ "درختوں کے نیچے سے کتوں کا ایک غول نکلا۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ٢٢٤ ) ٢ - فوج کا وہ حصہ جس میں بادشاہ یا سپہ سالار رہے (عموماً لشکر سپاہ)۔ "یہ دونوں حصے غول کے بازو تھے، غول کے دستِ راست پر برانفاد فوج کا باروئے راست تھا۔"      ( ١٨٩٠ء، حسن، ٣، ٢٠:٨ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٥٢٨ء، کو "مشتاق بہمنی (بحوالہ "اردو" اکبوتر ١٩٥٠)" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر