غیبی
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - غیب سے منسوب، غیب کا، پوشیدہ، آسمانی، خدائی۔
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق مصدر 'غیب' کے آخر پر 'ی' لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے "١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: عیب