فائل

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ کاغذات جو حوالے کے لیے ترتیب سے رکھے ہوئے ہوں، مِسل۔ "کوئی کیا بتائے کہ انہوں نے کیا چھوڑا تلاش کیجیے تو چند فائل . چند غزلیں۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٩٦ ) ٢ - طبلق جس میں کاغذات و خطوط وغیر نتھی کرکے رکھے جائیں، دوتا، کَوَر۔ "افسرں کے بیانات اور فائل کا مطالعہ کرنے سے یہ بات ثابت نہ ہو سکی۔"      ( ١٩٨٦ء، وفاقی محتسب ی سالانہ رپورف، ١٣٧ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٣ء کو "مکاتیب شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ کاغذات جو حوالے کے لیے ترتیب سے رکھے ہوئے ہوں، مِسل۔ "کوئی کیا بتائے کہ انہوں نے کیا چھوڑا تلاش کیجیے تو چند فائل . چند غزلیں۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٩٦ ) ٢ - طبلق جس میں کاغذات و خطوط وغیر نتھی کرکے رکھے جائیں، دوتا، کَوَر۔ "افسرں کے بیانات اور فائل کا مطالعہ کرنے سے یہ بات ثابت نہ ہو سکی۔"      ( ١٩٨٦ء، وفاقی محتسب ی سالانہ رپورف، ١٣٧ )

اصل لفظ: File
جنس: مؤنث