فانی
معنی
١ - مٹنے اور نابود ہونے والا، فنا ہو جانے والا۔ "میرا مقصد تو یہ تھا کہ میری بات سنو . اور کوئی بیچ کی ایسی بات بتاؤ جہاں تک ہم فانی لوگوں کی نظر نہ پہنچتی ہو۔" ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٢٥٧ ) ٢ - نہایت بوڑھا۔ (نوراللغات)
اشتقاق
عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت مستعمل ملتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مٹنے اور نابود ہونے والا، فنا ہو جانے والا۔ "میرا مقصد تو یہ تھا کہ میری بات سنو . اور کوئی بیچ کی ایسی بات بتاؤ جہاں تک ہم فانی لوگوں کی نظر نہ پہنچتی ہو۔" ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٢٥٧ )