فجر
معنی
١ - پو پھٹنے کا وقت، لڑکا، صبح، سحر۔ اگلا کام کیا ہو وقت رک نہ سنگ نہ ساک ویکھے کس کو خبر یارو رات شاہ محمد جاگتا رہ جانے فجر ویلے تیرے نام کیا ہو ( ١٩٧٧ء، من کے تار، ٥٣ ) ٢ - فجر کی نماز، صبح کی نماز۔ "فجر کا وقت صبح کی پو پھٹنے سے شروع ہوتا ہے۔" ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٣٠:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٥ء "قصہ بے نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - فجر کی نماز، صبح کی نماز۔ "فجر کا وقت صبح کی پو پھٹنے سے شروع ہوتا ہے۔" ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٣٠:١ )