فراواں

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - بہت، بکثرت، وافر، کثیر، زیادہ، بہت زیادہ۔ "انہوں نے اجتماع کو فراواں کیا۔"      ( ١٩٨٧ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٥٤٢:٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو غواصی کے "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بہت، بکثرت، وافر، کثیر، زیادہ، بہت زیادہ۔ "انہوں نے اجتماع کو فراواں کیا۔"      ( ١٩٨٧ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٥٤٢:٢ )