فرزند
معنی
١ - بیٹا، پِسر۔ "وہ سرینگر کے مشہور و معروف نیڈوز ہوٹل کے مالک کے بڑے فرزند تھے۔" ( ١٩٨٦ء، آتشِ چنار، ١٩٤ ) ٢ - [ مجازا ] اولاد خواہ بیٹی ہو یا بیٹا۔ "ہمنے اس دختر کو اپنا فرزند کیا کیونکہ ہمارے پاس کوئی اولاد ذکور اور اناث سے نہیں ہے۔" ( ١٨٩١ء، بوستانِ خیال، ٥٣٤:٨ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں