فرقت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - دوری، جدائی، علیحدگی، ہجر۔ فُرقت کے طویل راستے تھے یادوں سے تری سمت گئے ہیں ( ١٩٨٦ء، دامنِ دل، ١٥ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: فرق
جنس: مؤنث