فروخت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - بہچنے کا عمل، بیع، بیچنا۔ "تین سو درم اس کے دام کم ہیں کیا تم چار سو درم میں اسے فروخت کروگے۔" ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٥٠٠ )
اشتقاق
فارسی زبان میں "فروختن" مصدر سے حاصل مصدر ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "ایکٹ معاہدہ ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بہچنے کا عمل، بیع، بیچنا۔ "تین سو درم اس کے دام کم ہیں کیا تم چار سو درم میں اسے فروخت کروگے۔" ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٥٠٠ )
اصل لفظ: فَروختن
جنس: مؤنث