فسادی

قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )

معنی

١ - جھگڑا کرنے والا، فساد کرنے والا، فتنہ انگیز۔ "کوئل بولی موا دنیا بھر کا فسادی جنم جنم کا دوغلا ہم میں آکے بیٹھتا ہے تو پر پھیلاتا ہے، پرندہ بن جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٣٣٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'فساد' کے آخر پر اردو کے قاعدے سے 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروزو دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جھگڑا کرنے والا، فساد کرنے والا، فتنہ انگیز۔ "کوئل بولی موا دنیا بھر کا فسادی جنم جنم کا دوغلا ہم میں آکے بیٹھتا ہے تو پر پھیلاتا ہے، پرندہ بن جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٣٣٣ )

اصل لفظ: فسد