فسانہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کہانی، قصّہ، داستان، سرگزشت، حال، روداد۔ حدیث غمِ جاوداں لکھ رہاں ہوں خوشی کے فسانے وہ مجھ کو سُنائیں ( ١٩٨٣ء، حصارانا، ١٢٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'افسانہ' کی تخفیف شدہ شکل ہے۔ جو اردو میں اپنی اس شکل کے ساتھ بھی اصل معنوں میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: اَفسانہ
جنس: مذکر