فلاسفر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - حکیم، فلسفہ جاننے والا، علمِ فلسفہ کا عالم، فلسفی۔ "اقبال جیسے فلاسفر . نے مسلم عوام کے اس نظریہ کو قبول کر لیا کہ وہ علیحدہ قوم ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٤٧ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے دخیل اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے لیے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو سرسیّد کے "لیکچر اسلام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - حکیم، فلسفہ جاننے والا، علمِ فلسفہ کا عالم، فلسفی۔ "اقبال جیسے فلاسفر . نے مسلم عوام کے اس نظریہ کو قبول کر لیا کہ وہ علیحدہ قوم ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٤٧ )

اصل لفظ: Philosopher
جنس: مذکر