فلاسفی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - فلسفہ، حکمت، دانائی۔ "ہم نے بھی ذرا فلاسِفی جھاڑی۔"      ( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ٣٣٦ ) ٢ - فلسفے کا مضمون۔ "ہمدردی پر جس قسم کی بحث فلاسفی میں کی گئی ہے اس کا ذکرکرنا شائد اس موقع پر مناسب نہ ہو گا۔"      ( ١٨٧٦ء، مقالاتِ حالی، ١:٢ ) ٣ - فلسفے کا جاننے والا، فلاسفر، فلسفی۔ "فلاسفی کی طرح اُلجھے ہوئے ہیں وہی پریشان بخت ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، مضامینِ شرر، ١٠٢:١ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے دخیل اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مکمل مجموعۂ لیکچرز و اسپیچز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - فلسفہ، حکمت، دانائی۔ "ہم نے بھی ذرا فلاسِفی جھاڑی۔"      ( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ٣٣٦ ) ٢ - فلسفے کا مضمون۔ "ہمدردی پر جس قسم کی بحث فلاسفی میں کی گئی ہے اس کا ذکرکرنا شائد اس موقع پر مناسب نہ ہو گا۔"      ( ١٨٧٦ء، مقالاتِ حالی، ١:٢ ) ٣ - فلسفے کا جاننے والا، فلاسفر، فلسفی۔ "فلاسفی کی طرح اُلجھے ہوئے ہیں وہی پریشان بخت ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، مضامینِ شرر، ١٠٢:١ )

اصل لفظ: Philosophy
جنس: مؤنث