فلزی
معنی
١ - فِلز سے منسوب یا متعلق، معدنی۔ "معدنیات ان اشیا کو کہتے ہیں جو زیر زمین قدرتی طور پر مخلوط حالت میں پائی جاتی ہیں . ان میں بعض فلزی یعنی دھاتیں ہوتی ہیں۔" ( ١٩٧٩ء، پاکستان کا معاشی و تجارتی جغرافیہ، ٥٩:٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم جامد'فلز' کے آخر پر 'ی' نسبتی لگانے سے بنا جو اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩١٣ء کو"تمدن ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں