فلکی
معنی
١ - فلک سے منسوب و متعلق، آسمان والا، آسمانی، سماوی۔ "فلاسفۂ قدیم کا یہ اعتقاد تھا کہ یہ اجرامِ فلکی میں خرق و التیام اور شکست و ریخت محال ہے۔" رجوع کریں: ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٠٩:٣ ) ٢ - علمِ ہیئت کا جاننے والا، ہیئت دان۔ "ایک فلکی نے لکھا ہے کہ کواکب سے زمین پر بعض امراض کے جراثیم منتقل ہونا مستعمل ہے۔" ( ١٩٢٣ء، نگار، فروری، ١٥٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے دخیل اسم 'فلک' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتاہے۔ ١٨٣٨ء کو "ستَہ شمسیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں