فکری

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - فکر سے منسوب، سوچ سے متعلق، سوچ بچار کا حامل۔ "اُنکی فکری توانائیاں بیدار ہوئی ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ٩٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'فکر' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت ہی استعمال ہوتا ہے ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - فکر سے منسوب، سوچ سے متعلق، سوچ بچار کا حامل۔ "اُنکی فکری توانائیاں بیدار ہوئی ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ٩٦ )

اصل لفظ: فکر