فکشن

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - افسانہ، کہانی۔ "یہ کون کتاب حضرت ناول ہے، فکشن۔"      ( ١٨٨٠ء، فسانہ آزاد، ٢٩١:٢ ) ٢ - انسانوں اور خصوصاً ناولوں پر مشتعمل ادب۔ "لمبے چوڑے یورپ اور اس کی بڑی بڑی زبانوں کے فکش کا مقابلہ اردو فکشن سے کرنا کوئی معقول مشغلہ نہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، تنقید و تحقیق، ٦٨ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - افسانہ، کہانی۔ "یہ کون کتاب حضرت ناول ہے، فکشن۔"      ( ١٨٨٠ء، فسانہ آزاد، ٢٩١:٢ ) ٢ - انسانوں اور خصوصاً ناولوں پر مشتعمل ادب۔ "لمبے چوڑے یورپ اور اس کی بڑی بڑی زبانوں کے فکش کا مقابلہ اردو فکشن سے کرنا کوئی معقول مشغلہ نہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، تنقید و تحقیق، ٦٨ )

اصل لفظ: Fiction
جنس: مؤنث