فیڈر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - خوراک یا چارہ دینے کا برتن، کھرلی۔ "٣ ہفتوں کی عمر کے ١٠ چوزوں کے لیے چار چار فٹ لمبے دو فیڈر، ٧ ہفتوں کی عمر میں ایسے تین فیڈر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔"      ( ١٩٧٥ء، جدید مرغبانی، ٢١ ) ٢ - بچوں کو دودھ پلانے والی بوتل۔ (جامع اللغات)

اشتقاق

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنوں کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٧٥ء کو "جدید مرغبانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - خوراک یا چارہ دینے کا برتن، کھرلی۔ "٣ ہفتوں کی عمر کے ١٠ چوزوں کے لیے چار چار فٹ لمبے دو فیڈر، ٧ ہفتوں کی عمر میں ایسے تین فیڈر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔"      ( ١٩٧٥ء، جدید مرغبانی، ٢١ )

اصل لفظ: feeder
جنس: مذکر