قائل
معنی
١ - کہنے والا، بولنے والا، گویا۔ "سننے والے پر اثر پڑتا ہے اور قائل کا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔" ( ١٩٦١ء، اردو زبان اور اسالیب، ٢١ ) ٢ - (اپنی خطا یا غلطی) تسلیم کرنے والا، اقرار کرنے والا، مان جانے والا، قبول کرنے والا، ہار ماننے والا۔ "مسائی معاشرہ . مرد کے تسلط اور حکم کا قائل ہے۔" ( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ١١٥ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں