قادری

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - قدرت، قوت، طاقت۔ "اب جو صانع کی قادری معلوم ہو گئی تو یہ بھی ہونا چاہیے کہ وہ صانع و قادر عالم بھی ہو کیونکہ اس کے افعال سے حکمت کے آثار ظاہر ہوتے ہیں۔"      ( ١٢٠٩ء، امام ابوعبداللہ، جامع العلوم و حدایق الانوار، ٦ ) ٢ - ایک قسم کا سینہ بند جو قلعہ کی بیگمات استعمال کرتی تھیں۔  توددا ایک ہے اللہ ری اور حرفت باز قادری مانگی تھی تو دوڑ کے لائی پشواز      ( ١٨٣٥ء، دیوان رنگین و انشا، ٣٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قادر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے 'قادری' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٢٠٩ء میں "جامع العلوم و حدیق الانوار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - قدرت، قوت، طاقت۔ "اب جو صانع کی قادری معلوم ہو گئی تو یہ بھی ہونا چاہیے کہ وہ صانع و قادر عالم بھی ہو کیونکہ اس کے افعال سے حکمت کے آثار ظاہر ہوتے ہیں۔"      ( ١٢٠٩ء، امام ابوعبداللہ، جامع العلوم و حدایق الانوار، ٦ )

اصل لفظ: قدر
جنس: مذکر