قاضی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مسلمان منصف جو شرع کی رُو سے معاملات کا فیصلہ کرے، شرعی حاکم، شرعی فیصلے کرنے والا۔ "اپنے قاضی، اپنے تحصیلدار، اپنے ڈپٹی کمشنر اور اپنی پولیس قائم کی۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٥٩ ) ٢ - نکاح پڑھانے والا مولوی۔  لجا اس کوں پھسلا کے توں اپنے گھر بلا قاضی کوں ہور وہاں عقد کر      ( ١٦٠٩ء، قطب مشتری، ٩٧ ) ٣ - [ مجازا ]  اللہ تعالٰی۔  یا رؤف و عطوف یا قاضی یابشیر و نذیر یا حافظ      ( ١٨٦٦ء گلدسۂ امامت، ٥٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مسلمان منصف جو شرع کی رُو سے معاملات کا فیصلہ کرے، شرعی حاکم، شرعی فیصلے کرنے والا۔ "اپنے قاضی، اپنے تحصیلدار، اپنے ڈپٹی کمشنر اور اپنی پولیس قائم کی۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٥٩ )

اصل لفظ: قضی
جنس: مذکر