قافلہ
معنی
١ - مسافروں یا تاجروں کا گروہ جو مل کر سفر کرے، کارواں۔ ازل سے قافلۂ ارتقا روانہ تھا! جو آج پہنچا ہے انسان کے آستانے تک ( ١٩٥٩ء، پتھر کی لکیر، ٦٤ ) ٢ - [ مجازا ] گروہ، کنبہ، قبیلہ۔ "اسے اپنے قافلہ سے بڑا لگاؤ تھا۔" ( ١٩٨٧ء، حصار، ٢٧ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں بلحاظ معنی و ساخت من و عن داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٢٤ء کو "دیوانِ مصحفی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - [ مجازا ] گروہ، کنبہ، قبیلہ۔ "اسے اپنے قافلہ سے بڑا لگاؤ تھا۔" ( ١٩٨٧ء، حصار، ٢٧ )