قالین

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بڑا غالیچہ، ایک قسم کا قیمتی اونی فرش۔ "نیچے مشترکہ قالین بچھا ہوا ہے اور اس کے ذریعے چھوت آسکتی ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٣١٠ ) ٢ - [ نباتیات ]  وہ خلیہ جو اولین بذرہ (چوسطحی خلیہ) کے تقسیم ہو جانے سے بنتا ہے۔ (Tepetum) "سب سے اندرونی تہہ میں بڑے دانہ دار خلیے ہوتے ہیں اور وہ قالین بناتی ہے۔"      ( ١٩٤٣ء، مبادی نباتیات، ٥٨٩:٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ فارسی سے اردو میں بلحاظ معنی و ساخت بعینہ داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٦٥ء کو "تتمعۂ پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر