قبر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - وہ گڑھا جس میں مردے کو دفن کرتے ہیں، گور؛ مرقد، مزار تربت۔ پوچھتے ہو نشانِ فانی وہ ہے قبرِ بے نشاں انجام ( ١٩٨٣ء، بت خانہ شکستم من، ٧٨ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے۔ عربی سے اردو میں ساخت و معنی کے لحاظ سے من و عن داخل ہوا اور اسم کے طور پر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: قبر
جنس: مؤنث