قدوس

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - ہر نقص سے پاک، منزہ، بڑا پاک، مبارک، اللہ تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔  اے خدا اے رب العزت تُو ہے رحمٰن و رحیم تُو ملک، قدوس، مومن، تُو مھیمن، تُو کریم      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: قدس
جنس: مذکر