قدیر
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - قدرت یا طاقت کا مالک؛ توانا؛ اللہ تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔ مجید و مھیمن، قدیر و کبیر عبادی! انا ربّکم ناتُقّون ( ١٩٦٩ء، مزمورمیر مغنی، ٥٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٧٢ء کو "دیوانِ عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: قدر
جنس: مذکر