قدیم
معنی
١ - پُرانا، پُرانے زمانے کا۔ "گھر قدیم وضع کا تھا مگر پانچ سو سال پرانا ہرگز نہ لگتا تھا۔" ( ١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ٤٢٨ ) ٢ - جس کی کوئی ابتدا نہ ہو، ہمیشہ کا، ازلی، جس سے پہلے عدم یا حدوث نہ ہو۔ ہیں کلام اللہ کے الفاظ حادث یا قدیم اُمتِ مرحوم کی ہے کس عقیدے میں نجات ( ١٩٣٨ء، ارمغانِ حجاز، ٢٢٧ ) ٣ - ازلی و ابدی، سرمدی۔ "وجود میں بھی اور قدیم ہونے میں بھی وہ تنہا ہے۔" ( ١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ١ ) ٤ - آبائی، جدی، موروثی۔ "اتفاق دیکھیے کہ پرانے قدیم کاغذات میں مجھ کو حکیم مومن خان مومن دہلوی کی ایک قلمی تصویر ملی۔" ( ١٩٢٨ء، مضامین فرحت، ١٣٣:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - پُرانا، پُرانے زمانے کا۔ "گھر قدیم وضع کا تھا مگر پانچ سو سال پرانا ہرگز نہ لگتا تھا۔" ( ١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ٤٢٨ ) ٣ - ازلی و ابدی، سرمدی۔ "وجود میں بھی اور قدیم ہونے میں بھی وہ تنہا ہے۔" ( ١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ١ ) ٤ - آبائی، جدی، موروثی۔ "اتفاق دیکھیے کہ پرانے قدیم کاغذات میں مجھ کو حکیم مومن خان مومن دہلوی کی ایک قلمی تصویر ملی۔" ( ١٩٢٨ء، مضامین فرحت، ١٣٣:١ )