قرآنی

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - کلام اللہ، کتاب اللہ، قرآن سے منسوب یا متعلق۔ "مختصر یہ کہ قرآنی اور اسلامی علوم کی تعلیم . صرف دینی مدارس میں ہوئی۔"      ( ١٩٧٦ء، مقالات کاظمی، ٤٠١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قرآن' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے صفت قرآنی بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٧٦ء میں "مقالات کاظمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کلام اللہ، کتاب اللہ، قرآن سے منسوب یا متعلق۔ "مختصر یہ کہ قرآنی اور اسلامی علوم کی تعلیم . صرف دینی مدارس میں ہوئی۔"      ( ١٩٧٦ء، مقالات کاظمی، ٤٠١ )

اصل لفظ: قرأ