قرار
معنی
١ - آرام، چین، سکون، راحت۔ اُس طرف شوخیوں میں بھی تمکیں اس طرف اضطراب میں بھی قرار ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٩٢ ) ٢ - ثبات، ٹھہراؤ، قیام۔ "دنیا کی کسی حالت کو قرار نہیں۔" ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٢٦ ) ٣ - اقرار، عہد، پیمان۔ گھڑ والیے ہیں خوئے اسیری نے کچھ صنم جھوٹا قرار جن سے کیا ہے نباہ کا ( ١٩٥٨ء، تارِ پیراہن، ١٦١ ) ٤ - طے شدہ صورت حال، کسی امر کے مقرر کرنے یا کیے جانے کا عمل، طے پانا۔ "تمام داستان خود مصنف کے قول و قلم سے ایک فرضی افسانہ قرار پاتی ہے۔" ( ١٩٣٩ء، افسنۂ پدمنی، ٢٥ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے لحاظ سے بعینہ داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - ثبات، ٹھہراؤ، قیام۔ "دنیا کی کسی حالت کو قرار نہیں۔" ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٢٦ ) ٤ - طے شدہ صورت حال، کسی امر کے مقرر کرنے یا کیے جانے کا عمل، طے پانا۔ "تمام داستان خود مصنف کے قول و قلم سے ایک فرضی افسانہ قرار پاتی ہے۔" ( ١٩٣٩ء، افسنۂ پدمنی، ٢٥ )