قربان
معنی
١ - وہ فدیہ جو قرب الٰہی کی غرض سے دیا جائے خواہ جانور ہو یا کوئی اور شے، صدقہ، بھینٹ۔ حکم قربان کا شہا تیری زبان سے سُن کر ذبح ہونے کارہا کفر کے دل میں ارماں ( ١٨٩٩ء، دیوانِ ظہیر، ٢٩٥:١ ) ١ - نثار، فدا۔ "اور یہ کہہ کر آئی "میں اپنے بچہ کے قربان۔" ( ١٩١٩ء، جوہر قدامت، ١٦٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم ہے۔ عربی میں اردو سے بمعنی و ساخت بعینہ داخل ہوا اور بطور اسم اور صفت استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - نثار، فدا۔ "اور یہ کہہ کر آئی "میں اپنے بچہ کے قربان۔" ( ١٩١٩ء، جوہر قدامت، ١٦٦ )