قشقہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پیشانی پر صندل یا زعفران کے دو نشانات، ٹپکا، تلک جو ہندو ماتھے پر لگاتے ہیں۔ "ایک حسین صبیح پیشانی پر کچھ صندل ہی کا قشقہ لطف دیتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن، ٣٥ ) ٢ - گھوڑے کے چہرے کی سفید لکیر۔  راس سے راس اور ذنب کی دم قشقہ عقدہ کا اور قطب کا سم      ( ١٨٤١ء، زینت الخیل، ٤ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل حالت اور اصل معنی میں مستعمل ہے ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پیشانی پر صندل یا زعفران کے دو نشانات، ٹپکا، تلک جو ہندو ماتھے پر لگاتے ہیں۔ "ایک حسین صبیح پیشانی پر کچھ صندل ہی کا قشقہ لطف دیتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن، ٣٥ )

جنس: مذکر