قصہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کہانی، حکایت، داستان، افسانہ۔  کسی کا قصۂ غم قصہ خواں سنائے جا کہ سو چلا ہے زمانہ اسے جگائے جا      ( ١٩٥٠ء، دیوان صفی، (د) مقدمہ، ٢٣ ) ٢ - باتوں کا سلسلہ، بیان کا سلسلہ۔ "میں تو کھڑکی میں سر رکھ کر سو گیا معلوم نہیں یہ قصے . کب ختم ہوئے۔"      ( ١٩٣٣ء، طنزیات و مضحکات، ٢١٨ ) ٣ - بیان، ذکر، تذکرہ، سرگزشت۔ "قصہ یوں ہے کہ ایک مرتبہ وہ کہیں جا رہے تھے۔"      ( ١٩٧٢ء، مقالاتِ اختر، ١٦٩ ) ٤ - جھگڑا، بکھیڑا، قضیہ، ٹنٹا، جھنجھٹ۔ "علاوہ اس کے ایک قصہ یہ بھی ہے کہ عموماً اس طبقہ کے افراد کی گفتگو کی بنیاد زیادہ تر حدس پر ہوتی ہے۔"      ( ١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ترجمہ، ٣٤٧ ) ٥ - واقعہ، ماجرا۔ "ایک واقعہ سنیے، قصہ دلچسپ ہے، بظاہر مذاق معلوم ہوتا ہے۔"      ( ١٩٩٠ء، اردو نامہ، لاہور، ١٩ ) ٦ - معاملہ۔  مجھ میں اس میں تھا جو قصہ اس کا طول ایسا کھینچا بن گیا جس کا اک افسانہ حکایت رہ گئی!      ( ١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ١٤٠ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اپنے اصل معنی و بناوٹ کے ساتھ داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیداتِ ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - باتوں کا سلسلہ، بیان کا سلسلہ۔ "میں تو کھڑکی میں سر رکھ کر سو گیا معلوم نہیں یہ قصے . کب ختم ہوئے۔"      ( ١٩٣٣ء، طنزیات و مضحکات، ٢١٨ ) ٣ - بیان، ذکر، تذکرہ، سرگزشت۔ "قصہ یوں ہے کہ ایک مرتبہ وہ کہیں جا رہے تھے۔"      ( ١٩٧٢ء، مقالاتِ اختر، ١٦٩ ) ٤ - جھگڑا، بکھیڑا، قضیہ، ٹنٹا، جھنجھٹ۔ "علاوہ اس کے ایک قصہ یہ بھی ہے کہ عموماً اس طبقہ کے افراد کی گفتگو کی بنیاد زیادہ تر حدس پر ہوتی ہے۔"      ( ١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ترجمہ، ٣٤٧ ) ٥ - واقعہ، ماجرا۔ "ایک واقعہ سنیے، قصہ دلچسپ ہے، بظاہر مذاق معلوم ہوتا ہے۔"      ( ١٩٩٠ء، اردو نامہ، لاہور، ١٩ )

اصل لفظ: قصص
جنس: مذکر