قفس
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - پنجرہ (پرندوں کا)، کابک۔ ٹپک پڑتا ہے رہ رہ کر قلم کی آنکھ سے آنسو قفس میں بیٹھ کر جب آشیاں تحریر کرتے ہیں ( ١٩٨٦ء، غبار ماہ، ٧٥ ) ٢ - [ مجازا ] جال، پھندا، قالبِ خاکی، جسم، (عور) قید خانہ۔ (نوراللغات)
اشتقاق
فارسی زبان سے مشتق اسم ہے۔ فارسی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر