قلندرانہ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - قلندر جیسا، قلندر کی مانند، درویشانہ۔ "ان کی . قلندرانہ زندگی میں شاہوں کی زندگی سے زیادہ شان تھی۔"      ( ١٩٨٨ء، احوال داستان، ٢٤ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'قلندر' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ صفت و تمیز ملانے سے صفت 'قلندرانہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٤ء میں "تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - قلندر جیسا، قلندر کی مانند، درویشانہ۔ "ان کی . قلندرانہ زندگی میں شاہوں کی زندگی سے زیادہ شان تھی۔"      ( ١٩٨٨ء، احوال داستان، ٢٤ )

اصل لفظ: قَلَنْدَر